پاکستانی شیعہ خبریں
سندھ:مجلس وحدت مسلمین کا کنونشن ،مولانا مختار امامی سیکرٹری جنرل منتخب
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کاکنونشن اتوار کے روز مولانا مختار امامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا پہلا کنونشن حیدر آباد میں امامیہ مرکزی مسجد لطیف آباد میں منعقد ہوا جس میں سندھ بھر سے علما ء و اکابرین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اور صوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے عمل میں حصہ لیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پہلے کنونشن میں مرکزی رہنماؤں میں سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،مولانا غلام شبیر بخاری،مولانا حیدر علی جوادی اور مولانا حسن ظفر نقوی کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ کنونشن کے دوران محفل مزاکرہ بعنوان”مجلس وحدت اور اس کی کارکردگی”کے علاوہ دعائے کمیل اور دیگر مذہبی اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ،جبکہ اختتام پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل کے لئے مولانا مختار امامی کو منتخب کر لیا گیا۔