پاکستانی شیعہ خبریں

لشکر جھنگوی کے دو ناصبی دہشت گرد گرفتار، شیعہ ڈاکٹرز کی کلنگ کا اعتراف

sspterroristcaptکراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے دو ناصبی دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک کاروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیملشکر جھنگویکے دو ناصبی دہشت گردوںکو لیاری کے علقے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ی کاروائی جمعرات کے روز عمل میں لائی گئی تھی جس کے نتیجہ میں کالعدم دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے ناصبی دہشت گردوں عبد اللہ اور اس کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیاہے،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق مذہبی کالعدم دہشت  گرد گروہ لشکر جھنگوی سے ہے جبکہ ان دہشتگردوں نے کئی ایک کاروائیوں میں شیعہ ڈاکٹرز سمیت اہم شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عبداللہ کا نام پہلے ہی سی آئی اے کی سرخ کتاب میں موجود تھا اور حکومت نے اس دہشتگرد کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی تھی تاہم اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی سے گرفتار ہونے والا کالعدم لشکر جھنگوی کا ناصبی دہشت گرد عبد اللہ ہی ہے اور کراچی میں شیعہ داکٹرز سمیت اہم شیعہ شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنا چکا ہے۔
پولیس ک امزید کہنا ہے کہ دہشت گردوںسے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button