پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: معروف شیعہ رہنمانیئر زیدی شہید
کراچی کے علاقے محمود آباد نمبر 4کے رہائشی معروف شیعہ رہنما نیئر زیدی کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذید صفت دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے شہید کر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد 4کے رہائشی معروف شیعہ رہنما اور پاسبان عزاء کے بانی رکن نیئر زیدی کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی کے یذیدی دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما ٹارگٹ کرنے کے بعد شہید کیا گیاہے ،معروف شیعہ رہنما کو انکے رہائشی علاقے میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس وقت وہ اپنے گھر کے لئے جا رہے تھے اور ناصبی دہشت گرد جوکہ گھات لگائے موجود تھے،ان کو فائرنگ ک رکے شہید کر دیا،شہید کے سر میں تین گولیاں لگی ہیں،تاہم شہید کے جسد خاکی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق شہید کے جسد خاکی کو محمود آباد میں واقع امام بارگاہ ارم میں لایا گیاہے جہاں پر شہید کے جسد خاکی کو غسل و کفن دیا جائے گا،بعد ازاں شہید کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ شہید کو ایک طویل عرصے سے ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہو رہی تھیں،تاہم محرم الحرام کی آمد سے قبل ایک مرتبہ پھر یذیدی لعین دہشتگردوں نے اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی کر دی ہے جبکہ حکومت ایک طویل عرصے سے شیعیان پاکستان بلخصوص شیعیان کراچی کی ٹارگٹ کلنگ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔