پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:امامیہ اسکاؤٹس کے دو ہزار اسکاؤٹس مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کریں گے

امامیہ اسکاؤٹس کے اجلاس برائے ”تحفظ عزاداری”میں امامیہ اسکاؤٹس کے مرکزی عہدیدار نذیر حیدر نے خصوصی شرکت کی اور امامیہ اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور اس پر کسی بھی قسمکا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،انکاکہنا تھا کہ امامیہ اسکاؤٹس نے ہمیشہ مملکت خدادا پاکستان کی سرحدوںکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوںکے تحفظ کے لئے صف اول میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملک خداداد کی حفاظت کی ہے،انکاکہنا تھا کہ آج مملکت خداداد انتہائی خطر ناک حالات سے دو چار ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات ہونا معمول کی بات ہے لہذٰا امامیہ اسکاؤٹس کی ذمہ داری ہے کہ عزاداری کے تحفط کے لئے صف اول کا کردار ادا کرے اور ملک میں جاری دہشت گردی کے بحران سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر انہوںنے جوانوں کی ان کوششوں کو بھی سراہا جوکہ امامیہ اسکاؤٹس نے متاثرین سیلاب ذدگان کی بحالی کے لئے انجام دی ہیں،اجلاس میں کراچی کے گروپ اسکاؤٹ لیڈر مجتبیٰ حیدر،کنٹرولر علی اسد،ڈپٹی گروپ اسکاؤٹ لیڈر عباس عابدیاور قاسم جعفری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔