پاکستانی شیعہ خبریں

نویں محرم الحرام کا جلوس عزا رواں دواں،لاکھوں عزاداران سید الشہداء (ع)کی شرکت

azadari_9_muharramملک بھر میں نویں محرم الحرام کو تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہادت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں جلو س ہائے عزاء نکالے جا رہے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت صوبائی دارلحکومت کراچی میں مرکزی جلو س عزاء اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جبکہ جلوس عزاء  میں گذشتہ برس سے دوگنی شرکت ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں مرکزی جلوس عزاء نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستوں ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا اپنی آخری منزل حسینیہ ایرنیاں کھارادر کجی جانب رواں دواں ہے جبکہ جلوس ہائے عزاء میں لاکھوں عزادران امام حسین علیہ السلام شریک ہیں۔
واضح رہے کہ شہادت نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت اور شہدائے کربلا سے تجدید عہد وفا کے سلسلہ میں نکالے گئے جلوس ہائے عزاء میں نوجوانوں ،بوڑھوں اور بچوں کے علاوہ خواتین کیء بھی بڑی تعداد شریک ہے ۔
یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ نویں محرم الحرام کے جلوس عزاء میں شریک لاکھون عزادار ان امام حسین علیہ السلام ہاتھوں میں سرخ و سیاہ علم لئے جبکہ سروں پر لبیک یاحسین علیہ السلام ،لبیک یا زہرا(س)اور لبیک یا زینب سلام اللہ علیا کی سرخ و سبز پٹیاں باندھے ہوئے ہیں ،ہمارے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق جلو سہائے عزاء میں بزرگ حضرات نے کفن بھی پہن رکھے ہیں کہ جن کے جذبات و احساسات شہادت سے بھرپور ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button