پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں مرکزی جلوس عزاء پر امن اختتام پذیر ہو گئے

 

azadari_9_muharramنویں محرم الحرام کو شہادت حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے تجدید عہدوفا کی مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس عزاء پر امن اختتام پذیر ہو گئے ہیں 
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سولجر بازار سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں پر امن اختتام پذیر ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں  بشمول لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،حیدر آباد،سکھر،لاڑکانہ،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،ملتان سمیت کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی مرکزی جلوس عزاء بمناسبت شہدائے کربلا و امام حسین علیہ السلام نکالے گئے جس میں لاکھوں عزادران امام حسین علیہ السلام نے انتہائی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے شرکت کی ،بعد ازاں جلو س ہائے عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہو گئے ۔
واضح رہے کہ بہاولپور کے نواحی علاقے جانو والہ میں ناصبی دہشت گردوں نے جلوس عزاء پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پینتیس عزدارن امام حسین علیہ السلام ذخمی ہوگئے ،جبکہ پشاور میں ہونے والے ایک خود کش دھماکے میں ایک کمسن بچہ شہید جبکہ متعدد خواتین و بچے ذخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں نکالے گئے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلو س عزاء میں لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام جن میں بچے،جوان اور خواتین سمیت بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ ایک سو سے زائد ماتمی انجمنوںنے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ہاتھوں میں سرخ و سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کفن پوش ہو کر جلو سعزاء میں سینہ زنی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے جلوس ہائے عزاء کو اختتامی منزل مقصود تک رواں دواں رکھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button