پاکستانی شیعہ خبریں
انسان اور حکمت متعالیہ،جامعہ کراچی میں سیمینار
پاکستان کے صوبائی دارلحکومت کراچی کی سب سے بڑی جامعہ کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں جمعہ کے روز معروف فلسفی ملا صدرا کے فلسفہ کے عنوان سے ایک سیمینار بعنوان ”انسان اور حکمت متعالیہ ”کا انعقاد کیا گیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے شیخ زید الامک سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”انسا ن اور حکم متعالیہ ” میں حجۃ الاسلام مولانا سید عقیل الغروی،مولانا شیخ حسن صلاح الدین،مولانا سلمان نقوی،شیخ غلام حسنین،معروف اسکالر احمد جاوید،مولانا سجاد حیدر کے علاوہ شعبہ اسلامک لرننگ جامعہ کراچی کی صدر ڈاکٹر ریحانہ فردوس،ڈاکٹر زاہد علی زاہدی اور دیگر نے بھی شرکت کی ،سیمینار کا انعقا د حکمہ فاؤنڈیشن پاکستان نے کیا تھا۔
انسان اور حکمت متعالیہ کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار کا آغاز صبح 10بجے سے ہوا جبکہ اختتام شام 6بجے ہوا اس دوران مختلف اسکالرز اور علماء نے فلسفہ ملا صدرا کے عنوان سے مختلف موضوعات کو زیر بحث لاتے ہوئے اپنے مقالہ جات پیش کئے ،پیش کئے گئے مقالہ جات کے عناوین میں ،واجب الوجوب،حکمت،حکمت متعالیہ،ملا صدرا کا نظریہ حرکت جوہریہ سمیت دیگر عناوین زیر بحث رہے،سیمینار میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کی بڑی تعداد سمیت سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور فلسفہ کے عنوان پر مقررین سے سوال و جوام اور مباحثہ میں حصہ لیا۔