پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی : ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ, شیعہ جوان شہید

کراچی کے علاقے پیر الہیٰ بخش کالونی (پی آئی بی )میں کالعد م دہشت گرد سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان یاور عباس جعفری شہید ہو گئے،جبکہ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز پی آئی بی کالونی کے رہائشی 36سالہ شیعہ نوجوان یاور عباس جعفری ولد  سردار حسین جعفری کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا کراچی میں شہیدکئے گئے شیعہ نوجوان یاور عباس کے حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگویا ور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے یاور عباس کو ٹارگٹ کرتے ہوئے سر اور سینے پر کئی گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں یاور عباس موقع پر ہی شہید ہو گئے ،تاہم شہید کے جسد خاکی کو لیاقت اسپتال منتقل کیا گیا ،لیکن شہید اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔واضح رہے کہ شہید یاور عباس ماتمی انجمن فوج حسینی کے فعال ترین ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے بھی فعال کارکن تھے جبکہ ماضی میں شہید کا تعلق ایک سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تھا۔
 شہید یاور عباس کی نماز جنازہ ہفتے کی شام بعد نماز مغربین امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ شہید کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں انجام دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button