پاکستانی شیعہ خبریں
مولانا مرزا یوسف پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا
شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) مولانا مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں 29 دسمبر کو آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک مولانا مرزا یوسف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ ایس ایچ او شارع فیصل حق نواز نے اپنی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 855/13 کے تحت ایم کیو ایم کے کارکنوں فیصل ہاشمی، اسامہ، عمیر اور ارشد عرف اشو کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا مرزا یوسف قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے تاہم ان کے دو محافظ اقبال اور مظہر شہید ہوگئے تھے، جائے وقوع پر موجود راہ گیر کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔