عید میلادالنبی کی جلوسوں میں رکاؤٹ ڈالی گئی تو سخت جواب دیا جائیگا، علامہ ریاض شاہ
شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ربیع الاوّل کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ میلادالنّبی کے جلسوں اور جلوسوں میں مسائل پیدا نہ ہوں۔ سرکاری انتظامیہ تمام شہروں میں عیدمیلاد النّبی سے پہلے صفائی کا خصوصی انتظام کرے۔ جماعت اہلسنّت نے ملک بھر میں عید میلادالنّبی کی تیس روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا ہے اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت میں عید میلاد کے دس ہزار جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت میلاد کے جلسے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔ عیدمیلاد النّبی کے جلوسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ حکومت میلاد النّبی کے جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اہلسنّت راہنماؤں کو اعتماد میں لے اور بارہ ربیع الاوّل کے ساتھ گیارہ ربیع الاوّل کی چھٹی کا بھی اعلان کیا جائے۔