پاکستانی شیعہ خبریں

چمن میں چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بارود و نقشے برآمد ، دو مشتبہ گرفتار

شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز نے پاک۔ افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے چمن ضلع میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود اور کوئٹہ اور چمن کےنقشے اور دیگر دستاویزات ضبط کیے۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ انتیلی جنس ایجنسیوں نے خفیہ اطلاع ملنے پر چمن ضلع کے گلدارہ باغیچہ علاقہ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے چھاپے کے دوران دو مشتبہ بھی پکڑے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپے کے دوران تقریباً ڈیڑھ ٹن دھماکہ خیز مواد، 100دیسی بم ، 109بارودی سرنگیں ، ہتھیار اور بم تیار کرنے میںکام آنے والا سامان بھی ملا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے دونوں مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام لے جایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button