Uncategorized

ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ظالمان مائنڈ سیٹ اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی حسن سکوائر دھماکے میں چوہدری اسلم اور ان کے 4 ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور معصوم جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار دہشت گردوں کی سرپرست اور دہشت گردوں کیلئے ہمدردی رکھنے والی جماعتیں ہیں، چوہدری اسلم پر حملے میں بھی وہی لوگ ملوث ہیں کہ جنہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، مہران بیس پر حملہ کیا اور ملک بھر میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک کے سیکورٹی ادارے اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کاراگ الاپ رہی ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے ان کیخلاف فوری اور بھر پور کارروائی کا اعلان کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button