پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہید اعتزاز حسن کے گھر اور قبر پر حاضری

شیعہ نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ہنگو میں خودکش بمبار کو روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور قبر پر پھول چڑھائے، اس موقع ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری روابطہ اقرار ملک اور خیرالعمل فاونڈیشن کے مسئول نثار فیضی سمیت دیگر احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے شہید کے گھر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے جرات و بہادری کی ایسی مثال قائم ہے جو پاکستان میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید اعتزاز نے دہشتگردی کو اپنے حوصلے سے شکست دی ہے اور ثابت کیا ہے کہ اگر حوصلے اور جرات کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جائے تو فتح ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قوم کے باہمت بیٹے نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button