پاکستانی شیعہ خبریں
دہشت گردوں سے مذاکرات بے بنیاد ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذ اکرات بے بنیاد ہیں مذاکرات کی بجائے دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی مسالک میں کوئی اختلاف نہیں دونوں اکھٹے ہیں۔ ہنگو واقعے کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کئی بچوں کی جانیں بچائی لیکن صوبائی سطح پر کوئی حکومتی وزیر یا اہلکار تعزیت کیلئے نہیں گیا۔