Uncategorized

جے ایس او کی مرکزی کابینہ کا پانچواں اجلاس اہم فیصلہ جات کیساتھ اختتام پذیر

شیعہ نیوز (ملتان) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پانچواں مرکزی کابینہ کا اجلاس ڈویژنل آفس ملتان میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ساجد علی ثمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایس او پاکستان طلباء کی ایک فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ہم انشاءاللہ ہر پاکستانی بچے کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان میں رائج تعلیمی نظام کے بارے میں انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت طبقاتی تعلیمی نظام رائج ہے، جس کا خاتمہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سلسلہ میں غور کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنی تجاویز مرتب کرکے حکومت وقت کو بھجوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کام حکومت کا تھا کہ وہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کرے، لیکن بصد افسوس کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اپنی کوئی بھی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی اور صرف چند افراد پر نظر کرم کئے ہوئے ہے۔

 جے ایس او کے مرکزی صدر کا اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت کم از کم انٹر تک تعلیم مفت فراہم کرے اور تعلیمی و تدریسی مواد کی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرے، تاکہ ہر غریب پاکستانی شہری اپنے بچوں کو خود تعلیم دلوا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون ہونا چاہیے کہ تمام سرکاری افسران چاہے وہ وزیراعظم ہو یا ایک عام سرکاری ملازم، سب کے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھیں تو سرکاری اسکولوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں مرکزی صدر جے ایس او پاکستان ساجد علی ثمر، مرکزی سینیئر نائب صدر عبداللہ رضا، مرکزی نائب صدر وفا عباس، مرکزی نائب صدر ایاز حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری سبطین عباس، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان حسین، صوبائی آرگنائزر پنجاب حیدر انقلابی، صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی، صوبائی آرگنائزر خیبر پختونخوا احسان علی سمیت دیگر اہم عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی کابینہ نے میزبان ڈویژن ملتان کا مرکزی کابینہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button