پاکستانی شیعہ خبریں
جے ڈی سی نے سب سے زیادہ دیے جلانے کا ریکارڈبنا لیا
شیعہ نیوز(کراچی) پاکستان میں قائم ایک فلاحی ادارے جعفریہ ڈزاسٹر سیل نےبارہ ربیع اول عید میلادالنبی کے موقع پر دنیا میں سب سے زیادہ دیے جلانے کا ریکارڈ بنا لیا، کراچی کے علاقہ نمائش چورنگی پر ولادت رسول (ص) کے مبارک موقع پر شیعہ سنی افراد نے مل کر 13000 دیے جلا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا ، اس سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے پاس تھا جہاں 12133 دی جلا کر ریکارڈ قائم کیا تھا ،تاہم اب یہ اعزاز ولادت رسول (ص) کے موقع پر پاکستان کے نام ہو گیا ہے۔