Uncategorized

لاہور میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، آغا علی حسین قزلباش نشانہ بن گئے

شیعہ نیوز(لاہور)معروف کمپنی کے سربراہ آغا علی حسین قزلباش کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دفتر سے واپس گھر جاتے ہوئے گلبرگ کے علاقے فردوس مارکیٹ میں شہید کر دیا۔ کینٹ کے علاقے سرور روڈ کے رہائشی آغا علی حسین قزلباش دفتر سے شام کو گھر جا رہے تھے، جونہی وہ فردوس مارکیٹ کے ٹریفک سگنل پر رکے، دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں ان کے سر اور گردن پر لگیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی پر مزاحمت دونوں پہلوں پر تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کیساتھ دشمنی نہیں، جبکہ فردوس مارکیٹ کے ٹریفک سگنل پر ڈکیتی خارج از امکان ہے۔ مقتول کے دفتر میں کام کرنے والوں کا کہنا تھا کہ آغا علی حسین قزلباش نیک سیرت اور شفیق انسان تھے۔ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی بلکہ وہ ہردلعزیز شخصیت تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button