سلفی عالم دین مفتی نعیم کے سامنے میلاد مصطفیٰ (ص) کا دفاع کرنے پر ایم کیو ایم کی عامر لیاقت پر تنقید
شیعہ نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے ارکان نے عامر لیاقت کی جانب سے علمائے کرام کی توہین پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایم کیو ایم کی علماء کمیٹی نے جن علمائے کرام کی دل آزاری ہوئی ہے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ عامر لیاقت کو نیک ہدایت دے اور تمام مسالک اور ان کے بزرگوں کا ادب کرنے کی توفیق عطاکرے۔ واضح رہے کہ سلفی عالم مفتی نعیم نے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر عامر لیاقت حسین نے مفتی نعیم کو سلفی نظریات عوام پر تھوپنے پر شدید کا نشانہ بنایا ، جس پر جامعہ بنوریہ سمیت دیگر دیوبند علماء کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دوسری جانب سے عوامی رائے کچھ اس کے برخلاف ہے، عوام کا کہنا ہے کہ جب سانحہ راولپنڈی کا واقعہ پیش اور تمام سلفی مفتیان نے مشترکہ طور پر عزاداری کے جلوس جو کہ قرآن اور سنت رسول (ص) سے بھی ثابت ہیں کو بند کرنے کی باتیں کی تب ایم کیو ایم کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی اور ملت جعفریہ کی حمایت میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا، ایم کیو ایم نے عامر لیاقت حسین کی مذمت کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اس تنظیم کی اعلیٰ قیادت سلفی مفتیوں کے ہاتھوں یرغمال ہوچکی ہے ۔