دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے بزرگ عالم دین علامہ سید عالم الموسوی کو شہید کردیا
شیعہ نیوز (پشاور) امریکی و سعودی نواز دہشتگردوں نےپیر کی رات پشاور میں فائرنگ کرکے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین علامہ سید عالم الموسوی کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق علامہ سید عالم الموسوی المشہدی نماز مغربین کی ادائیگی کیلئے مسجد جا رہے تھے کہ دہشتگردوں نے انہیں پشاور کے گنجان آباد علاقہ ڈھکی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے سر میں تین گولیاں لگیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ شہید علامہ سید عالم الموسوی کو قریب ہی واقع لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ واضح رہے کہ شہید علامہ عالم الموسوی کا شمار شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کے قریبی رفقاء اور تحریک جعفریہ کے سرگرم رہنماوں میں ہوتا تھا، شہید جب بھی گھر سے نکلتے تو روحانی لباس زیب تن کرتے اور ہمیشہ بغیر کسی حفاظتی انتظام کے۔ شہید کی نماز جنازہ بروز منگل سہ پہر تین بجے امام بارگاہ مولانا صفدر حسین موسوی میں ادا کی جائیگی۔