پاکستانی شیعہ خبریں

سینٹرل جیل کراچی پر دہشگردانہ حملے کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

شیعہ نیوز (کراچی) دہشتگردوں کی جانب سے سینٹرل جیل کراچی پر ممکنہ حملے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جب کہ پولیس  رات گئے اطراف کی ایک سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیتی  ہے۔ کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے پیش نظر کراچی پولیس نے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرلئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون جیمرز بھی لگا دیئے گئے ہیں جس سے جیل کے اطراف میں ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے کے اندر موبائل سروس متاثر ہو گئی ہےجبکہ سیکیورٹی کیلئے خفیہ کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ جیل کے تمام داخلی راستوں کے اطراف عارضی پولیس چوکیاں قائم کر دی گئیں جب کہ جیل کے اطراف میں واقع گھروں کی چھتوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دہشت گرد عناصر کسی بھی وقت جیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کراچی پوليس کے سربراہ شاہد حیات نے بھی خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل سینٹرل جيل پر حملے کی دھمکياں مل رہی ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button