Uncategorized
پنجاب حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کا اعلان
شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب حکومت نے فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث کالعدم تنظيموں کے خلاف آپريشن کا اعلان کرديا، وزير قانون رانا ثناء اللہ کہتے ہيں کہ مصدقہ ثبوت ملے ہيں کہ فرقہ وارانہ قتل و غارت ميں بيرونی ہاتھ ملوث ہے۔لاہور ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے فرقہ واريت پھيلانے اور ٹارگٹ کلنگ ميں ملوث افراد کیخلاف آپريشن کا اعلان کيا۔انہوں نے علماء سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صفوں سے شرپسند اور نفرت پھيلانے والے عناصر کو نکال باہر کريں۔ صوبائی وزیر قانون نے واضح کیا کہ کالعدم تنظيموں کے جن افراد کو فورتھ شيڈول ميں شامل کرکے نقل و حرکت پر پابندی لگائی گئی ہے اگر انہوں نے اسکی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ فورتھ شيڈول کی فہرست کو نئے سرے سے مرتب کیا جارہا ہے۔