پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ اور تین ورکرز کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کے کسی حصے میں ملک کا کوئی شہری محفوظ نہیں، فوج، ایف سی، عام شہری روز دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، شمالی وزیرستان میں طالبان دہشت گردوں کے مراکز پر افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن کا خوش آئند قرار دیتے ہیں، ملکی حدود میں موجود ایک دہشت گرد کی موجودگی تک بھرپور آپریشن جاری رہنا چاہیئے، معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کراچی میں علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کا منظم نیٹ ورک بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے، پولیس و رینجرز کے اعلیٰ حکام روز ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کی دعوے کرتے ہیں، آج تک کسی ایک کلر کو بھی سزا نہیں دی گئی، جب تک سفاک دہشت گردوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا جائے گا، ملک میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت پر معمور پولیو ورکرز بھی دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بنایا گیا، بزدل دہشت گرد نہتی خواتین کو بھی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، بنوں اور راولپنڈی میں فوجی جوانوں اور شہری آبادی کو نشانے بنانا ملکی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب کاروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن خوش آئند ہے، اٹھارہ کروڑ عوام فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خاتمے کی جنگ لڑنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کے شمالی وزیرستان کی طرز کا آپریشن کراچی، لاہور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر میں کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button