پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم شدت پسند تنظیم کے دہشت گردوں نےسرگرم شیعہ عزادار وجاہت حسین نقوی کوشہید کر دیا
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے سرگرم شیعہ عزادار وجاہت حسین نقوی کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر کراچی یونیورسٹی کے سلور جوبلی گیٹ کے قریب دہشت گردوں نے وجاہت حسین کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وجاہت حسین نقوی موقع پر شہید ہو گئے جب کے گاڑی میں موجود محافظ اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔