پاکستانی شیعہ خبریں

شمالی وزیرستان پر فضائی حملے میں غیرملکی بھی مارے گئے

شیعہ نیوز (کے پی کے ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی نتیجے میں مرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 33 ازبک، 3 جرمن اور اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ مرے والوں میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔ طالبان کے اہم کمانڈرز بھی ان حملوں میں ہلاک ہوئے جن میں قاری حسین کا جانشین ولی محمد، نور بادشاہ، عصمت شاہین، مولوی فرہاد ازبک اور شاہین بیٹنی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button