پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں‌ کیخلاف مربوط آپریشن کا آغاز

شیعہ نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی بلوچستان عبدالمالک بلوچ، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شریک تھے۔ اجلاس میں بلوچستان میں کالعدم تنظم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف مربوط آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی وزیراعلٰی بلوچستان کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہشت گردوں کی جانب سے ایران سے پاکستان واپس آنے والے زائرین کی بس کو خودکش حملہ میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں ہزارہ برادری کے تیس زائرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ مظلوم شہداء کے ورثاء نے میتوں کے ساتھ دو روز تک احتجاجی دھرنا دیئے رکھا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے میتوں کی تدفین کی تھی۔
دیگر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف مربوط آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ رات گئے کوئٹہ میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی، آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اس آپریشن کے انچارج ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button