Uncategorized
جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان پیدا ہورہے ہیں: پرویزرشید
شیعہ نیوز (لاہور) حکومت نے پنجابی طالبان کی موجودگی کو بالآخر تسلیم کرہی لیا وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں اس وقت پنجابی طالبان پیدا ہورہے ہیں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نےکہا کہ جو عناصر جبر کے ذریعے اپنا نظام لانا چاہتے ہیں ان سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پائیں گے وہی عناصر ملک میں جاری دہشت گردی میں ملوث ہیں اور جنوبی پنجاب میں طالبان کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے ملک میں پنجابی طالبان کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یقین دلایا کہ طالبان سے مذاکرات یا آپریشن سے متعلق طالبان آپریشن کے مخالف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔