پاکستانی شیعہ خبریں

شمالی وزیرستان، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ

شیعہ نیوز (کےپی کے) سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئےانتہا پسند  دہشت گردوں کے مشکوک ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ دوسری جانب چمن کے علاقے حافظ آباد میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ایک مکان سے 6 دہشتگردوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 20 کلو دھماکا خیز مواد، 5 کلاشنکوف، 10دستی بم اور گولیوں کے ہزاروں راؤنڈز برآمد کر لئے، سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعمول مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی تازہ لہر کے باعث سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ واضع رہے کہ اس علاقے میں میڈیا کو رسائی نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اور ان کی شناخت کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ شمالی وزیرستان قبائلی قوانین کے زیر انتظام پاکستان کی سات ایجنسیز میں سے ایک ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے زیر سایہ خطے میں متعدد کالعدم شدت پسند تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور علاقے میں القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں کے دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button