پاکستانی شیعہ خبریں

رینجرزہیڈکواٹرزکےقریب تین دھماکے،دو جاں بحق،متعددزخمی

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد ایک بار پھردہشت گردی کی زد میں امریکی و سعودی نواز کالعدم طالبان کے دہشت گردوں نے اس دفعہ ناظم آباد کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق   ناظم آبادکے علاقے میں رینجرز ہیڈکواٹرز کے قریب یکے بعد دیگر تین  دھماکے ہوئے جس کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ چھہ رینجرز اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دو دھماکے ہلکی نوعیت کے تھے جو سیمنٹ کے بلاک میں نصب کئے گئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ زرائع کے مطابق تیسرا دھماکہ خودکش تھا اور خودکش حملہ آور نے  موٹرسائیکل پر رینجرز ہیڈ کواٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس  میں ناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
 ترجمان رینجرز کے مطابق ناظم آباد میں رینجرز ہیڈکواٹرز کے قریب دھماکے میں پی ٹی سی ایل کے آفس پر تعینات سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، جب کہ دھماکے میں رینجرز کے جوانوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکا انتہائی حساس سیکیورٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ ایس ایس پی عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ دوسرا دھماکا ریسکیو، پولیس اور رینجرز کے پہنچنے پر ہوا، پہلا دھماکا رینجرز چوکی کے قریب ہوا،ایس ایس پی عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پہلا اور دوسرا دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے  کیے گئے، دھماکوں میں بال بال بیرنگ استعمال کیےگئے، ناظم آبادمیں دونوں بم نصب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button