آئی ایس او کا رسالپور مسجد کو شہید کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
شیعہ نیوز (پشاور ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے نائب صدر سید علی نے رسالپور کینٹ میں مسجد محمد بنِ ابوبکر کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجدیں زمین پر ﷲ کے گھر ہیں۔ ان پر حملہ کرنے والے کبھی مسلمان نہیں ہو سکتے۔ مسجد کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کو شہید کرنا ایک غیر اسلامی حرکت ہے، جب کہ انتظامیہ اور پولیس موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے، مسجد کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اور ان کے سرپرستوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے۔ سید علی نے مزید کہا کہ بعض عناصر مذہب کے نام پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جن کو مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔