پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم شدت پسند جماعت کا برادر اسلامی ملک کے خلاف احتجاج ، میڈیا نمائدگان پرفائرنگ اور تشدد

شیعہ نیوز (کراچی) ایس پی راجہ عمر خطاب کی سرپرستی کے باوجود کالعدم جماعت کے سربراہ  مولانا احمد لدھیانوی کی قیادت میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت )کی ریلی ایرانی قونصلیٹ پہنچنے میں ناکام ہوگئی تو گرومندر پر ہی احتجاجی دھرنا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی نےبرادر اسلامی ملک ایران کے  قونصلیٹ پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات ہی سیکورٹی کی غرض سے ایرانی قونصلیٹ جانے والے تمام راستے کنٹینر لگا کر بند کردیئے تھے۔
 کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کی جانب سے ریلی کو گرومندر پر ختم کرنے کے فیصلے پرکالعدم تنظیم کے کارکنان کی طرف سے قیادت کیخلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس پی راجہ عمر خطاب نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے دیرینہ دوست برادر اسلامی ملک پر فرقہ واریت میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے جس کی کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ نے سختی سے تردید کی تھی۔ بعدازاں راجہ عمر خطاب نے بھی ایک بیان میں اپنا مؤقف پیش کیا کہ کالعدم تنظیم نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
 جب کے  گرومندر پر کالعدم سپاہ صحابہ کے جاری احتجاجی دھرنے میں اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی گروپ میں مسلح تصادم ، میڈیا اراکین پر بھی  تشدد اورفائرنگ، دھرنے میں بھگدڑ مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کی جانب سے برادر اسلامی ملک کے قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا، جس کی تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی نے قیادت کرنا تھی، بعدازاں ریلی کو گرومندر تک ہی محدود کرکے احتجاجی دھرنا دیدیا گیا، جس پر کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان میں تنظیم کی قیادت کے خلاف شدید اشتعال پایا جارہا تھا۔ احتجاجی دھرنے میں رہنماؤں کا خطاب جاری تھا کہ اس موقع پر تنظیم کے دو گروہوں میں مسلح تصادم شروع ہوگیا اور شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر میڈیا کے اراکین پر بھی تشدد اور  فائرنگ کی، تاہم اس فائرنگ میں میڈیا کے اراکین محفوظ رہے، جب کے تشدد کے نتیجے میں بہت سے رپورٹرز اور کیمرہ میں زخمی ہو گئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق جب ریلی میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت ) کے  مرکزی رہنماؤں کے خطاب جاری تھے تو بعض شرکاء نے تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ شرکاء نے احمد لدھیانوی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایجنسیوں کی ایماء پر تنظیم کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کی جانب سے اعلان کردہ ریلی کو سبوتاژ کرنے آئے ہیں۔ نعرے بازی جاری تھی کہ ریلی میں احمد لدھیانوی کے حامیوں نے ریلی کے شرکاء اور میڈیا پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور شرکاء اپنی جان بچانے کے لئے محفوظ مقام تلاش کرنے لگے۔ قبل ازیں کالعدم سپاہ صحابہ نے برادر اسلامی ملک کے قونصلیٹ پر احتجاجی ریلی کا اعلان کیا تھا جو مرکزی رہنما احمد لدھیانوی کے حکم پر گرومندر پر روک کر دھرنے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button