پاکستانی شیعہ خبریں

سال کا پہلا مہینہ ہی سیکیورٹی اداروں کو بھاری پڑ گیا، ستمبر سے ابتک کے اعداد و شمار جاری

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں سال 2014ء کا پہلا مہینہ جنوری کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کیلئے بھاری ثابت ہوا ہے، دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 28 پولیس اور رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں پولیس کے 166 اہلکار و افسران جاں بحق ہوئے تھے۔ کراچی پولیس کی تاریخ میں پولیس افسران و اہلکار وں کی شہادت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
شہر قائد میں جاری دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے کراچی پولیس نے 5 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن میں قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ کراچی پولیس کے ترجمان عتیق احمد شیخ کے مطابق 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک ٹارگٹ کلنگ کے 115 واقعات رونما ہوئے، جن میں ستمبر 2013ء میں 19، اکتوبر میں 13، نومبر میں 21، دسمبر 19 اور جنوری 2014ء میں 43شامل ہیں۔ مختلف وجوہات کی بناء پر ستمبر 2013ء سے جنوری 2014ء تک قتل کے 536 واقعات ہوئے، جن میں ستمبر میں 137، اکتوبر میں 133، نومبر میں 165، دسمبر میں 92 اور جنوری میں 9 واقعات شامل ہیں۔
بینک ڈکیتی اور رہزنی کے ستمبر 2013ء سے جنوری 2014ء تک 444 واقعات ہوئے، جن میں ستمبر میں 118، اکتوبر میں 73، نومبر میں 74، دسمبر میں 90 اور جنوری 2014ء میں 90 شامل ہیں۔ اسی دوران اغواء برائے تاوان کے 34 واقعات ہوئے، جن میں ستمبر میں 15، اکتوبر میں 10، نومبر میں 3، دسمبر میں 4 اور جنوری 2014ء میں 2 شامل ہیں۔ بھتہ خوری کے ستمبر 2013ء سے جنوری 2014ء  تک 389 واقعات ہوئے، جن میں ستمبر میں 120، اکتوبر میں 117، نومبر میں 87، دسمبر میں 51 اور جنوری 2014ء میں 14 شامل ہیں۔ موبائل فون سے متعلق جرائم کے ستمبر 2013ء سے جنوری 2014ء تک 7290 واقعات ہوئے، جن میں ستمبر میں 2865، اکتوبر میں 1692، نومبر میں 1512، دسمبر میں 1221 جبکہ جنوری میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔
کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 13895ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں ساؤتھ زون پولیس نے 4335، ایسٹ زون پولیس نے 4134، ویسٹ زون پولیس نے 4793 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے 633 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ قتل کے الزام میں 257 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں ساؤتھ زون نے 45، ایسٹ نے 74، ویسٹ 126 اور سی آئی اے نے 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں 141 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساؤتھ زون نے 24، ایسٹ نے 19، ویسٹ نے 95 اور سی آئی اے نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دہشت گردی کے الزام میں 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساؤتھ زون نے 16، ایسٹ نے صفر، ویسٹ نے 3 اور سی آئی اے نے17 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اغواء برائے تاوان کے الزام میں 65 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساؤتھ زون نے 16، ایسٹ نے صفر، ویسٹ نے صفر اور سی آئی اے نے 49 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈکیتی اور رہزنی کے الزام میں 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ساؤتھ زون نے 29، ایسٹ نے 31، ویسٹ نے 49 اور سی آئی اے نے 33 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اسٹریٹ کرائم میں 231 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ساؤتھ زون نے 72، ایسٹ نے 84، ویسٹ نے 75 اور سی آئی اے نے صفر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 3103 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ساؤتھ زون نے 729، ایسٹ نے 1143، ویسٹ نے 1031 اور سی آئی اے نے 208 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
منشیات رکھنے یا فروخت کرنے (نارکوٹکس ایکٹ) کے تحت 1824 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ساؤتھ زون نے 588، ایسٹ نے 626، ویسٹ نے 605 اور سی آئی اے نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک مختلف وارداتوں میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے 336 ملزمان کو گرفتار کیا، ساؤتھ زون نے 90، ایسٹ نے 139، ویسٹ نے 131 اور سی آئی اے نے 36 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک مختلف وارداتوں میں مفرور قرار دیئے گئے 4036 ملزمان کو گرفتار کیا، ساؤتھ زون نے 1380، ایسٹ نے1085، ویسٹ نے 1374 اور سی آئی اے نے 197 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک دیگر جرائم میں ملوث 3314 ملزمان کو گرفتار کیا، ساؤتھ زون نے 1295، ایسٹ نے 796، ویسٹ نے 1179 اور سی آئی اے نے 44 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مختلف مقدمات میں گرفتار ہونے کے بعد جیلوں میں بھیجے گئے اور ضمانتوں پر رہا ہونے والے ملزمان کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک مختلف مقدمات میں 8297 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا اور یہ ملزمان تاحال جیلوں میں موجود ہیں، ان میں ساؤتھ زون کے 1295، ایسٹ زون کے 2397، ویسٹ زون 3944 اور سی آئی اے کے 631 گرفتار ملزمان شامل ہیں۔ عدالتوں نے مختلف مقدمات میں گرفتار 4972 ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کیا ہے، ان میں ساؤتھ زون 2940، ایسٹ زون کے 1334، ویسٹ زون سے گرفتار 6984 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کی تحویل میں 562 ملزمان ہیں، ان میں ساؤتھ زون 21، ایسٹ زون 403، ویسٹ زون 136 اور سی آئی اے 6 شامل ہیں۔ 5 ستمبر 2013ء سے 28 جنوری 2014ء تک عدالتوں نے 94 ملزمان کو بری کیا، جن میں ساؤتھ زون کے 79اور ویسٹ زون کے 15 ملزمان شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button