فائرنگ سےنفاز فقۂ جعفریہ کے رہنما شہید
شیعہ نیوز(پشاور) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تاریخی بازار قصہ خوانی میں منگل کی صبح کالعدم شدت پسند جماعت کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے تحریک نفاذِ فقۂ جعفریہ کےمقامی رہنما کو ہلاک کر دیا ۔ پولیس کے مطابق شہید علی اصغر قصہ خوانی بازار میں اپنی دکان پر جا رہے تھے کہ کالعدم شدت پسند دہشتگردوں نے ان پر فائر کھول دیا۔ علی اصغر کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اس سال اب تک شیعہ افراد پر یہ چوتھا حملہ ہے جس میں تین افراد شہیداور ایک زخمی ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والے علی اصغر کی عمر 60 سال تھی اور وہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی رہنما تھے۔علی اصغر چائے کا کاروبار کرتے تھے، ان کی دکان قصہ خوانی میں تھی اورمنگل کی صبح ان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی دکان پر جا رہے تھے۔مقمی رہنماوں کے مطابق، شیعہ افراد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ انھیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی ادارے کچھ نہیں کر رہے۔ اس ماہ چار افراد پر حملے ہو چکے ہیں جبکہ ان وارداتوں میں ملوث ملزمان اب تک گرفتار نہیں کیے گئے۔