پاکستانی شیعہ خبریں
لشکر جھنگوی کا مرکز پنجاب ہے، آپریشن کیا جائے، رحمان ملک
شیعہ نیوز (کراچی) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو سیز فائر کا اعلان کریں، دہشت گردوں کے ساتھ آئین کے مطابق مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کالعدم طالبان پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی میں بے انتہاء جانی و مالی قربانیاں دے چکا ہے۔ امن کے قیام کے لئے حکومت اور طالبان کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سیز فائر کریں اور حکومت انہیں کالعدم کی لسٹ سے نکال دے۔ طالبان سنجیدگی کے ساتھ اپنے قائدین کی لسٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور بیرونی قوتیں ان کو فنڈز دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس موقف کو ایک دفعہ پھر دھرایا کہ لشکر جھنگوی کا مرکز پنجاب ہے، نواز شریف لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب میں آپریشن کریں۔