پاکستانی شیعہ خبریں

سنی شیعہ کے مابین ہر سازش باہمی اتحاد و اتفاق سے ناکام بنا دینگے، سید محمد رضا

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور رکن بلوچستان اسمبلی  سید محمد رضا نے کہا ہے کہ تکفیریوں کی جانب سے شیعہ سنی کے مابین دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش باہمی اتحاد و اتفاق سے ناکام بنا دیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آئین اور سبز ہلالی پرچم پر یقین رکھنے والے پاکستان کے تمام مظلوموں کو امن و استحکام، اقوام و مذاہب و مسالک کے مابین ہم آہنگی اور رواداری کے لئے متحد رہے گی۔ ملت جعفریہ کو پاکستان کے دیگر مسلمانوں سے علیحدہ کرنے کا خواب دیکھنے والے تکفیری آج پاکستان میں خود تنہا ہو کر رہ گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ کے عوام امن وآشتی اور محبت و دوستی کے راستے کے راہی ہیں۔ جو پاکستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود ملک بھر میں پیار و محبت، اخوت و برادری، قومی، سیاسی و مذہبی رواداری کے فروغ اور پاکستان میں امن کے خواہاں ہیں۔ کوئٹہ میں مظلوم، پُرامن اور شیعہ ہزارہ قوم کے دھرنوں نے پاکستان کے شیعوں اور مظلوموں کو بیداری کا ایک نیا سمت اور سوچ دیا ہے۔ شیعہ ہزارہ قوم کا جینا مرنا بلوچستانی عوام کے ساتھ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی ترقی میں ہمارے بزرگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ ہم کسی قیمت پر بلوچستان چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ وہ کیا وجوہات ہیں، جن کی وجہ سے بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونے والا وزیراعظم، پاک فوج اور مظلوم عوام کے قاتلوں کے خلاف کاروائی کرنے سے پس و پیش سے کام لے رہا ہے۔ گذشتہ کئی ادوار سے کوئٹہ میں آباد شیعہ ہزارہ قوم کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کے لئے دانستہ طور پر تنگ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسپورٹ آفس میں کمیشن خوروں کا راج ہے۔ پاکستانی ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ہمیں مزید کتنی قربانیاں دینی پڑیں گی۔ کوئٹہ میں ہمارے لئے سانس لینا محال بنا دیا گیا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم کوئٹہ میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں اقوام متحدہ سے رجوع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button