Uncategorized

کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد ملک اسحاق، عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

شیعہ نیوز (لاہور) امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم لشکر جھنگوی اور اس کے بانی رہنماشدت پسند  ملک اسحاق کو انتہائی مطلوب عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ملک اسحاق پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق فہرست میں شامل کیے جانے کے ساتھ ہی ملک اسحاق کے امریکا میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے اور امریکی شہری ان سے کسی بھی طرح کا کاروباری لین دین نہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ امریکی محمکہ خارجہ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی نے پاکستان میں شیعہ اور اہلسنت برادری کے ساتھ ساتھ   پاکستانی رہنماوں کے قتل کی ذمہ داری قبول بھی کی ہے۔
ان واقعات میں دس جنوری کو کوئٹہ کے بلیرڈ ہال میں ہوئے دھماکے بھی شامل ہیں جن میں اسی افراد مارے گئے تھے۔دہشت گرد  ملک اسحاق پر سو سے زیادہ شیعہ اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے مقدمات قائم ہیں اور وہ تقریباً پندرہ سال جیل کاٹ چکے ہیں۔ وہ ابتدا میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ہی رکن تھے لیکن اپنی مبینہ متشدد پالیسی کی بنیاد پر سپاہ صحابہ سے اختلاف کے بعد ایک نئی تنظیم لشکر جھنگوی کی بنیاد رکھی اور اس کے بانی امیر بنے۔ یہ تنظیم بھی اسی زمانے میں کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔ سنہ 2012 میں سپاہ صحابہ میں قیادت کے معاملے پر اختلافات ختم ہوگئے تھے اور تنظیم کے موجودہ سربراہ احمد لدھیانوی اور ملک اسحاق میں صلح کے بعد انھیں تنظیم کا نائب صدر بنا دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button