پاکستانی شیعہ خبریں

مذاکرات کیلئے کالعدم طالبان کی شرطیں

شیعہ نیوز (کے پی کے) ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی طالبان گروہ کی ٹیم کے سربراہ پروفیسر محمد ابراہیم نے اس ملاقات میں قبائلی علاقوں سے فوج کے انخلاء،  پاکستان کی جیلوں میں بند طالبان گروہ کے تمام قیدیوں کی رہائی اور پاکستان میں اسلامی شریعت کے نفاذ کو، حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے طالبان کی اہم شرطوں کے طور پر پیش کیا۔ پاکستان میں کالعدم  طالبان گروہ کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے بھی کہا ہے کہ طالبان، حکومت پاکستان کے ساتھ مذاکرات و مفاہمت کیلئے شریعت اسلام کے علاوہ کسی بھی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے۔ دریں اثنا حکومتی کمیٹی کے ایک رکن رحیم اللہ یوسف زئی بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت اسی صورت میں ہوسکتی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ رک جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے طالبان کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ مذاکرات کو مختصر مدت میں نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ فائربندی کا نفاذ عمل میں آسکے۔قابل ذکر ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور، جمعرات کی رات اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button