پاکستانی شیعہ خبریں
ٹانک، فقہ جعفریہ اور سنی علماء پر مشتمل مصالحتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس
شیعہ نیوز (ٹانک) خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں فرقہ ورانہ فسادات کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک مصالحتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 30رکنی مصالحتی کمیٹی میں شیعہ اور سنی علماء کے علاوہ کئی معززین علاقہ بھی شامل ہیں۔ مصالحتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ریاض داوڑ کی سربراہی میں کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں طویل غور و فکر کے بعد دونوں فریقین اس بات پر راضی ہو گئے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف درج مقدمات واپس لیں گے۔ مصالحتی کمیٹی میں ہونے والے اس فیصلے کا حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ فرقہ کے نام پر ٹانک میں صرف اہل تشیع ہی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد ریاض داوڑ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام کے بعد ضلع میں فرقہ وارنہ فسادات میں کمی خوش آئند ہے۔