Uncategorized
سرگودھا، ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر شہانی عدالت سے واپسی پر لاپتہ، آج اہم اجلاس طلب
شیعہ نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی سرگودہا عدالت سے واپسی پر کابینہ کے دیگر چار ساتھیوں سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ تاحال کسی کارروائی کا نہ ہونا انتظامیہ کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنوں کو فوری بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔ آج مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا جلاس طلب کرلیا گیا ہے۔