پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کو وزیرستان بنا دیا گیا، حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (کراچی) سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہل سنت کو دہشت گردی کا نشانہ وہ قوتیں بنارہی ہیں جن سے حکومت مذاکرات کر رہی ہے، کراچی کو وزیرستان بنا دیا گیا ہے اور حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے، حکومت و انتظامیہ سب اچھا ہے کی بانسری بجا رہے ہیں جبکہ دہشت گرد کراچی میں پوری آزادی کے ساتھ دندناتے پھر رہے ہیں، آستانہ عالیہ بلدیہ میں محمد ندیم قادری کے قتل نے حالیہ آپریشن پر سوالات پیدا کر دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ بلدیہ میں امام و خطیب کے قتل کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، آج صوفی ازم کے ماننے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ اس لیے بنایا جارہا ہے کہ یہ ملک کے آئین و قانون کو تسلیم کرتے ہیں اور پرامن رہتے ہیں، دہشت گردوں نے کراچی میں اپنی مضبوط کمیں گاہیں بنالی ہیں، دہشت گرد شہر کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں دھکیل کر اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button