پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ بلوچستان کے بزرگ عالم دین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مہدی نجفی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان کے بزرگ عالم دین، امام جمعہ کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما، قائد شہید اورعلامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی ساتھی علامہ مہدی نجفی کا  آج طویل علالت کے بعد کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم تحریک جعفریہ / شیعہ علما کونسل پاکستان بلوچستان کے سابقہ  صدر اور حال میں شیعہ علما کونسل پاکستان بلوچستان کے سرپرست اعلی کے طور پر دینی اجتماعی خدمات انجام دے رہے تھے، اس افسوسناک خبر پر جے ایس او پاکستان، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماؤں سمیت علامہ سید ساجد علی نقوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ علامہ مہدی نجفی کی گرانقدرخدمات کوکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دفتر قائدملت جعفریہ قم نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ دارالتلاوہ  میں جمعہ کے روزمجلس ترحیم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button