Uncategorized

پڑوسی اسلامی ملک مذاکرات میں روکاوٹ ڈال رہا ہے، سینیٹر راجہ ظفر الحق

شیعہ نیوز (لاہور) حکومتی جماعت کے سینیٹر  راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے حکومت کے مذاکرات کو ایک پڑوسی اسلامی  ملک کی جانب سے روکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں تاہم انہوں نے پڑوسی اسلامی ملک کا نام لینے سے گریز کیا ۔ پاکستان کے پڑوسی اسلامی ممالک میں افغانستان اور ایران  شامل ہیں ۔ افغانستان میں موجود طالبان  حکومت پاکستان سے مذاکرات کے حق میں ہیں جب کے برادر اسلامی ملک ایران ہی وہ واحد ملک رہ جاتا ہے جس کی جانب اشارہ کیا گیا ہے تاہم پاکستان میں موجود اہل تشیع اور اہل سنت جو اکثریت میں ہیں    وہ حکومت کے کالعدم طالبان سے مذاکرات کے خلاف ہیں اور حکومت سے   دہشت گردوں اور مذہبی انتہا پسندوں  سے مذاکرات پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش سمجھتے ہیں
جب کے اس سے قبل  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے بھی یہ بیان دیا تھا کہ غیر ملکی عناصر طالبان سے جاری مذاکرات کو سبوتاژ کرانے اور پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، دیگر ممالک کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں جاری بدامنی، دہشت گردی اور افراتفری میں ملوث ہیں، حکومت، ملکی خفیہ ایجنسیاں و قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو کر بیرونی خفیہ طاقتوں کو بے نقاب کریں، سرکاری ملازمتوں سے پابندی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، اہم سرکاری اداروں کی نجکاری سے گریز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button