خود کو آمادہ و تیار رکھو، اب اگر کوئی بھی سازش ہوئی تو فوری ردعمل ہوگا، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (حیدرآباد) اب میدانوں کی باری ہے خود کو آمادہ و تیار رکھو، اب اگر کوئی بھی سازش ہوئی تو فوری ردعمل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹنڈو آدم میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما شہید قیصر حسین چغتائی کی پہلی برسی میں خطاب کے دوران کیا۔ علامہ ساجد نقوی نے شہید کی سماجی، مذہبی اور تنظیمی خدمات کا تذکرہ کرتے کہا کہ شہید کی عظیم خدمات ہیں، جنہیں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے، مت گھبراؤ، مت پریشان اور مت مایوس ہو، ہم نے ایوانوں میں شیعیت کا تحفظ کیا ہے اور تمام سازشوں کو روند ڈالا ہے، اب ایوانوں میں کوئی سازش نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میدانوں کی باری ہے، خود کو آمادہ و تیار رکھو، اب اگر کوئی بھی سازش ہوئی تو فوری ردعمل ہوگا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ لوگ شریعت کی باتوں سے گھبرا رہے ہیں، میں کہتا ہوں مت گھبراؤ، اپنے لوگوں میں بیٹھ کر نعرے لگوانا آسان ہے لیکن میں نے شریعت کی باتیں کرنے والوں کے بیچ میں تقریر کرکے بولا تھا اور مذہبی جماعتوں کے جلسوں میں تقریر کرکے میں نے بتا دیا تھا کہ شریعت کے سب سے بڑے حامی ہم ہیں، مگر اس شریعت کی کہ جس کی حمایت اہل بیت ؑ کرتے ہیں، وہ شریعت جس کے لیے حسین ابن علی (ع) نے اپنی جان کی قربانی دی۔