بھکر، مذہبی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مختلف علماء کے داخلے پر پابندی
شیعہ نیوز (بھکر) ڈی پی او آفس بھکر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او سرفراز احمد فلکی کی سفارش پر ضلع بھکر میں مذہبی صورتحال کے پیش نظر ذیل علماء کرام پر ایک ماہ تک ضلع میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔ ان علماء کرام کی ضلع ہذا میں پابندی کی صورت میں کسی بھی مذہبی پروگرام میں یا داخلہ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام مکاتب فکر ذیل علماء کرام کو کسی بھی مذہبی پروگرام میں شرکت کی دعوت نہ دیں۔ پابندی لگنے والوں میں مولانا عمر حیدری (دیوبندی)، کلیم اللہ (دیوبندی)، قاری احمد شعیب آف میانوالی (دیوبندی)، محمد الیاس غمان آف سرگودھا (دیوبندی)، خلیفہ عبدالقیوم D.I.KHAN (دیوبندی) شامل بھی ہیں۔
دیگر علماء میں خادم حسین ڈھلوں (دیوبندی)، مسعود الرحمان عثمانی (دیوبندی)، مولانا معاویہ اعظم طارق (دیوبندی)، مولانا اورنگزیب فاروقی (دیوبندی)، مولانا محمد یوسف عرف ٹوکا (بریلوی)، مولانا علی معاویہ (دیوبندی)، مولانا غلام رسول (دیوبندی)، مولانا مسرور نواز جھنگوی (دیوبندی)، مولانا عبدالجبار حیدری (دیوبندی)، علامہ راجہ ناصر عباس سربراہ مجلس وحدت مسلمین، علامہ حامد علی موسوی، ذاکر اقتدار حسین، علامہ امین شہیدی، علامہ ساجد علی نقوی، محمد حسین نجفی، علامہ اصغر حسین عسکری، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ مظہر عباس علوی شامل ہیں۔