Uncategorized

پنجاب حکومت طالبان دہشت گردوں کی سرپرست بن گئی، بکھر اور راولپنڈی میں شیعہ آبادیوں سے کئی افراد گرفتار

وحدت نیوز (راولپنڈی) پنجاب حکومت طالبان دہشت گردوں کی سرپرست بن گئی ہے، بکھر اور راولپنڈی میں شیعہ آبادیوں سے 150 سے زائد بے گناہ افراد گرفتار  جبکہ دوسری جانب دہشت گرد اب بھی آزاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف کی پنجاب حکومت  نے ملت جعفریہ کی بڑھتی ہوئی سیاسی بیداری  کے خلاف  خوفزدہ ہوکر راولپنڈی اور بکھر میں شیعہ افراد کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں، جس کے تحت بے گناہ افراد کو حبس بے جا میں رکھنے کے ساتھ ساتھ پابند سلاسل کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ بکھر میں گزشتہ ایک ماہ میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سمیت 45 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما احسان اللہ بلوچ اور سفیر شہانی بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بکھر میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اب بھی آزاد ہیں اور پنجاب انتظامیہ کی سرپرستی میں محفوظ ہیں۔ بکھر کی طرح راولپنڈی میں بھی شیعہ مخالف پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں اب تک 74 افراد کو  بلاجواز گرفتار  کیا گیا ہے۔ پنجاب انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام پر شیعہ عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی شاہ کا اس موقع پر کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں سعودی عرب  کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت باعث تشویش ہے، نواز حکومت اپنے آقا ؤں کی رضامندی کے لئے پاکستان میں شیعہ، سنی، عیسائی اور ہندو برادری سمیت دیگر مسالک پر طالبان کی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کے افراد کی بلاجواز گرفتاریاں ہماری سیاسی بیداری کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہیں لیکن ملت جعفریہ کی تاریخ کوں سے لکھی ہوئی ہے اور اس ملت کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنا سر کٹانا تو قبول کیا ہے لیکن باطل دشمن کے آگے سر جھکانا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نے اپنی پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیا تو وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان میں بسنے والے شیعی، سنی، عیسائی اور ہندو برادر سمیت تمام مظلوم افراد نواز شریف کو اسلم رئیسانی کی طرح کے انجام دے دوچار کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button