پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف کا طالبان سے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پشاور) کالعدم تحریک طالبان کا سیاسی ونگ پاکستان تحریک انصاف بھی طالبان کی ہٹ دھرمی سے پریشان، حالیہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے ایف سی، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بامعنی مذاکرات کے حصول کیلئے جنگ بندی پہلا ضروری قدم ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت، پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام نے ملک میں امن کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کور کمیٹی نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی حکومتی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بات چیت کے ذریعے معاملات کا حل ہی درست راستہ ہے۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ شدت پسندوں میں بعض عناصر امن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اس لئے مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئےکالعدم طالبان سے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button