ہالا میں تکفیری دہشت گردوں کا مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا (ع) پر حملہ، علم مبارک نذر آتش
شیعہ نیوز (ہالا) پاکستان کے دوسری بڑے صوبے اور موالیان حیدر کرار (ع) کی سرزمین سندھ کے شہر ہالا میں تکفیری دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا (ع) پر حملہ کردیا، علم مبارک نذر آتش۔ تفصیلات کے مطابق حملہ گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد کیا گیا، حملہ کے دوران تکفیری دہشت گرد شیعہ کافر اور اہل بیت (ع) کی شان میں گستاخانہ نعرے لگاتے رہے۔ واقعہ کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی اور اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج شروع کردیا۔ علم مبارک کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہالا میں ہڑتال کی گئی، اس موقع پر تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ واقعہ کے خلاف عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور عوام شعائر اسلامی کی توہین کے ترنے والوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف محض بیانات کے بجائے عملی اقدامات کریں ورنہ عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوگی کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت طالبان سے خوفزدہ ہوکر سندھ کو طالبان کے حوالے کرچکی ہے۔
اس وقت مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی ہالا پہنچ گئے ہیں جہاں پر انہوں نے مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا (ع) کے متولی علامہ دوست علی سعیدی سمیت اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسجد و امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یعقوب حسینی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ طالبان اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کو لگام دے اور سندھ کی دھرتی کو فرقہ پرست عناصر کی سازشوں سے پاک رکھے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ علم مبارک شہید کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔
بعدازاں علامہ دوست علی سعیدی کی قیادت میں مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت، کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی گرفتاری اور طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن کے لئے نعرے بلند کئے۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ دوست علی سعیدی کا کہنا تھا کہ عاشقان اہل بیت (ع) ہرگز شعائر اسلامی کی توہین برداشت نہیں کریں گے، حکومت سندھ ان دہشت فردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لے ورنہ ہالا کی سرزمین پر پیپلز پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دو ر میں کربلا کو اپنا آئیڈیل مانا ہے اور انشاء اللہ عصر حاضر کی اس کربلا میں میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔