پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، قومی امام بارگاہ کے متولی شیر محمد طوری کو طالبان دہشتگردوں نے شہید کردیا

شیعہ نیوز (کوہاٹ) تحریک انصاف کے زیر اثر پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں قومی امام بارگاہ کے متولی شیر محمد طوری کو طالبان دہشتگردوں نے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے شہید شیر محمد طوری کے سر میں گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ کوہاٹ شہر کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او اقبال خان نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ جمعہ کی صبح دہشتگردوں نے قومی امام بارگاہ کے متولی شیر محمد طوری کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ شہید کا تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button