پاکستانی شیعہ خبریں

شہدائے کرانی روڈ کوئٹہ برسی

شیعہ نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیراہتمام شہدائے کرانی روڈ ہزارہ ٹاون کی برسی کے سلسلے میں مرکزی پروگرام ہزارہ ٹاون میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے صدارتی خطاب کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی راہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا، رکن صوبائی اسمبلی سید رضا (آغا رضا)، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ اعجاز بہشتی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے راہنما علامہ مرزا یوسف، کوئٹہ یکجہتی کونسل کے سربراہان اور دیگر رہنماوں نے شرکت اور خطاب کیا۔ برسی کے اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button