تحریک انصاف کا شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت پر غور
شیعہ نیوز (پشاور) پاکستان تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی حمایت کے لیے غور شروع کردیا ہے، حتمی فیصلہ عمران خان کی وطن واپسی پر کیا جائے گا جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم امن چاہتی ہے پر تشدد کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق امن مزاکرات کے دوران طالبان کی جانب سے مسلسل سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وجہ سے پارٹی نے اپنی حکمت عملی اور پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔ پی ٹی آئی نے اس سلسلے میں غور شروع کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف ذرائع کے مطابق اگر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا اعلان کیا گیا تو اس کی حمایت کرے گی تاہم فوج اور حکومت کو یہ تجویز دی جائے گی کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈڈ آپریشن کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ عمران خان کی بیرون ملک واپسی کے بعد منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوہاٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ کہ پرتشدد کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔