پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سید محمد حسن مبلغ شیعہ علماء‌ کونسل بلوچستان کے نئے صوبائی صدر منتخب

شیعہ نیوز (کوئٹہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی موجودگی میں شیعہ علماء کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے مختلف عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کرنے کے بعد شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے سابق صدر مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مختلف عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے قومی پلیٹ فارم کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس پلیٹ فارم سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ مرحوم دہلوی سے شروع ہوا اور اس کے بعد قائد مرحوم مفتی جعفر حسین نے اس کو منظم کرتے ہوئے شیعہ قوم کی حیثیت کو متعارف کروایا۔ اس کے بعد قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی نے اپنے مقدس لہو سے اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنایا اور علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس پرآشوب دور میں بصیرت اور تدبر سے شیعہ قوم کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنا کر شیعہ قوم کو سربلند کیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی صدارت کیلئے مختلف علمائے کرام کے نام کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد کثرت رائے سے کوئٹہ کے بزرگ عالم دین علامہ سید محمد حسن مبلغ کو منتخب کیا گیا۔ علامہ سید محمد حسن مبلغ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں امام جمعہ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ مختلف علمی اور دینی سرگرمیوں پر مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مرحوم علامہ غلام مہدی نجفی اس عہدہ پر فائز تھے جو کہ کچھ دن پہلے وفات پا گئے تھے۔ ان سے پہلے علامہ یعقوب علی توسلی اس منصب پر فائز تھے جو کہ کافی عرصے سے علالت میں دوچار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button